28 مئی 2011 - 19:30

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے۔ داڑھی اور پگڑی والے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں / امریکہ قوموں کے وسائل پر قبضہ اور ان کی آزادی سلب کرنا چاہتا ہے۔

ابنا: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے۔ داڑھی اور پگڑی والے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔پشاور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم تحفظ کی حالیہ لہر کے اثرات براہ راست دینی طبقے پر پڑ رہے ہیں۔ اور دہشت گردی کے واقعات کو دینی مدارس سے جوڑا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ قوموں کے وسائل پر قبضہ اور ان کی آزادی سلب کرنا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے افغانستان آنے کے بعد وہاں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔  فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دنیا پرخوف کی سیاست طاری کردی گئی ہے مسلمان ممالک کو تنہاکرکے مارا جارہا ہے۔ علماء اورمدارس پرانتہاپسندی اوردہشت گردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ امریکا کی افغانستان آمد کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ جے یوآئی کی رائے کو جگہ دینی ہوگی ورنہ قومی یکجہتی اورسیاست آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں پرعمل نہیں کیا جاتا۔ تو ملک میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کا دعویٰ بلاجواز ہے۔ ان کا کہناتھاکہ بعض شخصیات کو آگے لایا جارہاہے۔ لیکن ہم بلبلوں کی طرح ابھرنے والی ان سیاسی شخصیات اورپارٹیوں کے پس منظرسے آگاہ ہیں۔

..........

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت  

- رہبر انقلاب اسلامی کے فتاوی کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کا فتوی / اپڈیٹ