ابنا: خروٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمدہاشم خان کاکڑکی سربراہی میں قائم کردہ انکوا ئری ٹریبونل کام کررہاہے۔ ٹریبونل منگل 31 مئی سے اپنے پاس رضاکا رانہ طورپرپیش ہونیوالے اٹھارہ افرادکے بطورگواہ بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کریگا،جس کے بعد ان شواہدکی روشنی میں واقعہ کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیارکرکے صوبائی حکومت کوپیش کردی جائیگی۔ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے ایک اہم ڈیولپمنٹ میں انکوائری ٹریبونل نے آئی جی فرنٹیرکوراورآئی جی پولیس کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ واقعے میں ملوث پولیس اورایف سی اہلکاروں کوانکوائری کے اختتام تک فرائض انجام دینے سے روک دیاجائے جس کے بعدخروٹ آبادکے متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی آصف کاسی کوتبدیل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی ،تاہم واقعہ میں غیر ملکیو ں پر اندھادھند فائرنگ کرنیوالے ایف سی کے کرنل فیصل اور دیگر اہلکاروں کو متعلقہ حکام کی جانب سے فرائض سے روکنے کے حوالے سے احکامات سامنے نہیں آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
متعلقہ لنکس:
دہشت گردی کا الزام بے بنیاد تھا؛ - رشوت نہ دینے پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے چیچن مسلم خاندان کو گولیاں مار کر فتل کیا- تصویر - پاکستان / فورسز کے جنون کا نشانہ بننے والا غریب الوطن (چیچن) خاندان / آپ ہی تبصرہ لکھیںاہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز