28 مئی 2011 - 19:30

سیشن کی ابتدائی ٹیلی ویڑن ویڈیو ہیبت ناک ماحول کو ظاہر کررہی تھیں اور عام طورپر سفارتی ملاقاتوں میں جو خوشگوار منظر ہوت اہے وہ ناپید تھا۔

امریکی اخبارکے مطابق امریکا کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کی فہرست قبول کرنے پرہلیری کلنٹن نے پاکستان کادورہ کیا۔

امریکی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے جو مطالبات کیے گئے ان میں سی آئی اے کو ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈکا دورہ کرانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

امریکی وزیرخارجہ کا غیر متوقع دورہ اسلام آباد انتہائی مختصر تھا وہ ناشتے کے بعد وہاں پہنچیں اور دوپہر ہونے سے پہلے واپس روانہ ہوگئیں۔

ان کا طیارہ اسلام آبادایرپورٹ کے قریب فوجی اڈے پراترا اوربراہ راست ان کا قافلہ سخت سیکیورٹی میں ایوان صدرپہنچا۔ جہاں انھوں نے سول اورفوجی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ جس کے بعد وہ امریکی سفارت خانے پہنچیں اور ایڈمرل مائیک مولن کے ہمراہ نیوزکانفرنس کی جس میں پاکستانی حکام موجود نہیں تھے۔

پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران ہلیری کے ساتھ سفر کرنے والے رپورٹرز کو بھی پاکستانی حکام سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سیشن کی ابتدائی ٹیلی ویڑن ویڈیو ہیبت ناک ماحول کو ظاہر کررہی تھیں اور عام طورپر سفارتی ملاقاتوں میں جو خوشگوار منظر ہوت اہے وہ ناپید تھا۔

ہلیری کلنٹن کے اس دورے میں ان کے تیور بالکل مختلف تھے۔تاہم دونوں ملکوں نے مل کرچلنے اورتعلقات کے نئے دورکاعزم کیا۔اوراس بات پراتفاق ہواکہ ہائی ویلیوٹارگٹ کے خلاف کوئی بھی کارروائی مشترکہ طورپرکی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت  

- رہبر انقلاب اسلامی کے فتاوی کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کا فتوی / اپڈیٹ