ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اصغر سلطانیہ نے جمعہ کے روز ویانا میں ایک کانفرنس میں کہا کہ آئي اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون این پی ٹی معاہدے کے دائرے میں اور دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔انہوں نے پابندیوں کے بارے میں کہا کہ یورینیم کی افزودگي سمیت ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر پابندیوں کا کوئي اثر نہیں ہوا ہے اور یہ امر آئي اے ای اے کے سربراہ کی رپورٹوں میں بھی واضح طور پر دکھائي دیتا ہے۔آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے جراثیمی ہتھیاروں سے مقابلے کے بارے میں کہا کہ امریکہ کی مخالفت اور اس کی طرف سے کھڑی کی گئيں مشکلات کی وجہ سے جراثیمی ہتھیاروں سے مقابلہ کے بارے میں جنیوا میں ہونے والے اہم مذاکرات سات سال کے بعد تعطل کا شکار ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز