27 مئی 2011 - 19:30

کراچی…وکی لیکس نے پاکستان کے بارے میں امریکا کے علاوہ دیگر دوست ملکوں کی نجی طور پر دی گئی مختلف آراء سے بھی پردہ اٹھادیا ہے۔

ابنا: فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر کہتے ہیں پاکستان ایک ایسی فوج ہے جو حکمرانی کی تلاش میں رہتا ہے۔ ایک اور فرانسیسی عہدیدار نے نواز شریف کو دیگر پاکستانی لیڈرز سے ذرا کم لالچی انسان قرار دیا ۔ تین ستمبر دو ہزار نو کو پیرس سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی کے سفارتی مشیر Jean-David Levitteنے سابق امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک اور پیرس میں امریکی سفیر چارلس Rivkinسے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام فوج کو اْس وقت زیادہ عزت ?کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتی۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ایک کے بعد ایک نسل نے اسلام پرستی کا انتخاب کیا۔ بائیس جنوری دو ہزار دس کے مراسلے کے مطابق فرانس کی پاک افغان انٹرایجنسی سیل کی سربراہ جیسمین زرنی نی نے امریکی حکام سے ملاقات میں کہا کہ موجوہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف سے سبق تو سیکھا لیکن وہ حکومت اور پارلیمنٹ کی ساز بازی میں بھی مصروف ہیں جس کے تحت فاٹا سے متعلق پالیسی تبدیل نہ ہونے دینا اور کیری لوگر بل کے بارے میں کونٹروورسی کو ہوا دینا شامل ہے۔بائیس ستمبر دو ہزار نو کے مراسلے کے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع میں سیکیورٹی پالیسی کے ڈائریکٹر جنرل جون ڈے نے امریکی و برطانوی حکام سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان درست سمت میں نہیں جارہا۔ پاکستانی لیڈرز میں نواز شریف دوسرے رہ نماوٴں کے برعکس کم لالچی ہیں۔ تئیس جنوری دو ہزار دس کے مراسلے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹیلی جنس پریزی ڈینسی میں داخلی امور کے سربراہ جنرل مسعودی نے رچرڈ ہالبروک کے مشیر خاص Barnett Rubinسے ملاقات میں کہا تھا کہ افغان طالبان وسیع پیمانے پر پاکستان کے کنٹرول میں ہے۔ جنرل مسعودی نے یہ اعتراف بھی کیاکہ پاکستان ، افغانستان میں کسی بڑی ڈیلوپمنٹ کا حصہ دار بننے کا خود کو حق دار سمجھتا ہے اور جب بھارت یا ایران کو یہ حصہ ملتا ہے تو پاکستان سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت