25 مئی 2011 - 19:30

ڈیلی ٹیلی گراف نے رکھا کہ بحرین میں عوام کے خلاف مظالم کا بازار گرم کرنے والے سعودی فوجیوں نے برطانویوں سے تربیت حاصل کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی روزنامہ ڈیلی ٹیلیگراف نے فاش کیا ہے کہ بحرین پر قبضہ کرنے اور بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے والی سعودی فورسز کو فوجی و سیکورٹی تربیت برطانوی افسروں نے دی ہے۔ڈیلی ٹیلیگراف نے بحرین کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کے سلسلے میں برطانوی ـ سعودی تعاون پر مبنی برطانوی حکام کے اعترافات کے پیش نظر ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بحرین پر قبضہ کرنے والی سعودی افواج نے برطانویوں سے تربیت حاصل کی ہے اور انہیں بظاہر عوامی مظاہرین پر تشدد کرنے کی خاص تربیت بھی دی گئی ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع کے اعترافات نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے حوالے سے مغربی طاقتوں کے موقف میں تضادات کو واضح کردیا ہے جس کی وجہ سے برطانوی حکومت پر مشرق وسطی میں انسانی حقوق کے حوالے سے متضاد رویئے اپنانے کے الزامات عائد ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے قبل ازیں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی اور آل خلیفہ کی طرف سے آل سعود کو بحرین پر جارحیت کرنے کی درخواست پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور پھر گذشتہ ہفتے آل خلیفہ کے خونخوار ولیعہد کو نہ صرف برطانیہ کے دورے کی اجازت دی گئی بلکہ برطانیہ کے وزیر اعظیم ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا جس کی وجہ سے برطانوی انسانی حقوق کے اداروں نیز بحرینی عوام نے شدید احتجاج بھی کیا۔ اور حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم نے اوباما سے ملاقات کی تو دونوں نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے لمبے چوڑے گیت گائے مگر دونوں نے بحرین میں انسانیت کے قتل پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ برطانوی روزنامے نے لکھا ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں برطانوی فوجی افسروں کا ایک بہت بڑا گروپ موجود ہے جو خفیہ طور پر آل سعود کی فورسز کو تربیت دیتا ہے اور انہیں مظاہرین کو کچلنے اور ان پر تشدد کی تربیت بھی شامل ہے۔ حال ہی میں برطانوی پارلیمان نے وزیر دفاع سےی اس حوالےی سےی وضاحت طلبی کی تھی اور انھوں نے پارلیمان کو ایک خط لکھ کر تحریر کیا ہے کہ: برطانیہ بحرین میں عوامی مظاہروں کو کچلنے میں شرکت کرنے والے سعودی فوجیون کو برطانوی افسروں کی طرف سے تربیتی سہولیات کی فراہمی کی تردید نہیں کرسکتا۔برطانوی وزیر مسلح افواج نک ہارفی (Nick Harvey) نے کہا: برطانیہ کی خارجہ پالیسی کے تحفظ کے حوالے سے برطانیہ اور سعودی حکومت کے درمیان نہایت وسیع تعلقات و تعاون موجود ہے اور آل سعود کے نیشنل گارڈز کی فورسز کو تربیتی سہولیات کی فراہمی بھی اسے تعلق و تعاون کا حصہ ہے۔ انھوں نے ضمنی طور پر اعتراف کیا کہ عین ممکن ہے کہ آل سعود کے وہ فوجی جو بحرین میں موجود ہیں برطانوی افسروں کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرچکے ہوں۔مبصرین نے وزیر مسلح افواج کے اس اعتراف سے مفہوم لیا ہے کہ بحرین پر قبضہ کرنے والے تمام سعودی فوجیوں نے برطانوی افواج سے تربیت حاصل کی ہے جس میں تشدد اور ٹارچر کی تربیت بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110 

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت