25 مئی 2011 - 19:30

مصر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت مصر تمام ممالک منمجلہ ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کی خواہاں ہے.

ابنا: مصر کے وزیر خارجہ  نبیل العربی  نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت مصر تمام ممالک منمجلہ ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ مصر اور ایران کے وزراء خارجہ نے آج انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ناوابستہ تحریک کے سولہویں اجلاس کے ضمن میں ایک ملاقات کے دوران باہمی روابط کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور و خوض کیا ایرانی وزیر خارجہ نے مصر میں عوامی انقلاب کی کامیابی پر مصری وزیر خارجہ کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کی اس ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے ایران اور مصر کی دو قوموں کے باہمی روابط کو تاریخی اور اسلامی بنیادوں پر استوار قراردیتے ہوئے کہا کہ مصری حکومت ایران کے ساتھ روابط برقرار کرنے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور مصر کے باہمی روابط انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ختم ہوگئے کیونکہ مصر کے ڈکٹیٹروں انور سادات اور حسنی مبارک  نے شاہ ایران کی بھر پور حمایت کی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے باہمی روابط کشیدہ رہے لیکن مصری عوام کے انقلاب کے بعد مصر اور ایران کے روابط قریب تر ہوگئے ہیں لیکن امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو مصر اور ایران کے باہمی روابط پر سخت تکلیف پہنچ رہی ہے۔............

/169