ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلٰی اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کا اہم اجلاس حجةالاسلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر نظام بلاک گلشن اقبال ٹائوں لاہور میں منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس سمیت شوریٰ عالی کے جملہ اراکین اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی امورزیر بحث لائے گئے اور قومی سطح پر ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی کردار و سیاسی پالیسی کے بنیادی خدو خال کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد و جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی کو ریاست آزاد و جموں کشمیر میںہونے والے انتخابات کے حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کرکے شوریٰ عالیٰ اور مرکزی کابینہ کو بھجوانے کی ہدائت کی گئی تاکہ اس ضمن میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے پالیسی مرتب کی جا سکے، اجلاس میں اتحاد بین المومنین کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوراں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے داخلی معاملات میں منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور تمام شیعہ گروہوں کو ایم ڈبلیو ایم کے قریب لانے کے لیے موثر کردار ادا کرنے پر مرکزی کابینہ کے اراکین اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام شعبوں کی تعریف کی، اجلاس میں، محرم الحرام سے قبل وحدت بین المومنین کے حوالے سے عزاداری کانفرنس اور قومی شیعہ کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دی گئی اور ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو وسعت دینے کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل کے معاونین برائے اتحاد بین المومنین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی، اجلاس کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر نگرانی قائد شہید کی 23 ویں برسی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن کو اتحاد بین المومنین کا مظہر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اس اہم اجلاس میں سال 2011-12 کو توسیع وتنظیم کا سال قرار دینے اور اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملت تشیع کو منظم اور متحد کر کے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تربیت، اطلاعات و میڈیا، سیاسیات، توسیع و تنظیم اور تعمیر ملت فنڈ کو سال رواں کی اولین ترجیحات قرار دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے ذمہ داران اور علمائے کرام کو آئندہ یوم القدس کو شایان شان طریقہ سے منانے کی ہدائت کی اور کوئٹہ و کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوںمیں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے سنگین واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110