ابنا: سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے حوالے سے ماضی میں وقتاً فوقتاً ایسے اقدامات تجویز کرتے رہے ہیں، ماضی میں ایسا ہوا تھا کہ پاک فضائیہ کے بعض جونیئر افسران ایک سال کی طویل رخصت پر تبلیغی گروپس کے ساتھ گئے تھے لیکن بعدازاں ان کی گرفتاری پر انکشاف ہوا کہ وہ مختلف جنگجو گروپوں کے ساتھ تربیت لے رہے تھے۔ سیکورٹی افسر نے بتایا کہ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں گرفتار ہونے والوں نے دوران تفتیش انکشاف کئے کہ عسکریت پسندی مذہبی بنیادوں پر پروان چڑھ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ملک کو اندرونی دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے جو اب شروع ہو چکا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت تشویش ہے اور دہشت گردی کی ممکنہ اطلاعات اور انتباہ جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز