24 مئی 2011 - 19:30

یمن میں امریکہ نواز صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی جد و جہد جاری ہےیمن کی سیکیورٹی فورسز اور قبائلوں کے درمیان تازہ لڑائی میں 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا:اطلاعات کے مطابق یمن کے شمالی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور قبائل میں جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔جھڑپوں میں قبائل رہنما صدیق الحمر اور قبائل کے24 افراد ہلاک ہوئے ، یمن کے وزارت دفاع کے مطابق اس جھڑپ میں 14سیکیورٹی اہلکار بھی  ہلاک ہوئےہیں۔

............

169