22 مئی 2011 - 19:30

بحرین کی نمائشی اپیلز کورٹ نے دو بحرینی انقلابیوں علی عبداللہ حسن السنکیس اور عبدالعزیز عبدالرضا ابراہیم حسین کی پھانسی کی سزا کی توثیق کردی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "قومی سلامتی کی عدالت نے قاسم حسن مطر احمد اور سعید عبدالجلیل سعید کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کی ہے۔آل خلیفی حکمرانوں نے 28 اپریل (2011) کو اعلان کیا تھا کہ فوجی عدالت چار انقلابیوں کو دو پولیس والوں کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دینے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اس نے تین دیگر انقلابیوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔اطلاعات کے مطابق انقلابیوں کو وکیل رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور ان کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔ آل خلیفی حکمرانوں نے ایک ویڈیو کلپ کو ان افراد کے جرم کا ثبوت عدالت کے ہال میں نشر کیا ہے جس میں ایک گاڑی آتی ہے اور ایک شخص کو کچل ڈالتی ہے جس سے نہ تو گاڑی میں بیٹھے افراد کی شناخت ہوتی ہے اور نہ ہی نشانہ بننے والے شخص کی۔عدالتی امور کے ماہرین کے مطابق اس کلپ سے کسی بھی جرم کا اثبات ممکن نہیں ہے جبکہ انقلابیوں کی طرف سے بھی دعوی کیا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں بیٹھے افراد حکومتی اہلکار تھے جنہوں نے ایک بحرینی شہری کو کچل ڈالا ہے تا ہم بحرینی انقلابیوں کو آزادانہ طور پر غیر جانبدار جیوری کی موجودگی میں عدالتی کاروائی میں شرکت کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے عام شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی کاروائی کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اقدام قرار دیا ہے اور  آل خلیفہ حکومت سے انقلابیوں کی سزائے موت کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔.........../110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت