19 مئی 2011 - 19:30

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان راولپنڈی میں چار برس کے تعطل کے بعد سرکریک کی سمندری حدود کا تنازعہ طے کرنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جو دو دن تک جاری رہیں گے۔

ابنا:  پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہونے والے ان مذاکرات میں ہندوستان کا آٹھ رکنی وفد شرکت کر رہا ہے جس کی سربراہی جنرل ایس سُبھا راؤ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری دفاع شاہ سہیل مسعود اپنے وفد کے ساتھ شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وفد مذاکرات میں شامل ہونے کےلیے جمعرات کو پاکستان پہنچا تھا اور پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا تھا۔ سنہ دو ہزار چھ میں دونوں ممالک کے ماہرین نے سرکریک کا مشترکہ سروے کیا تھا لیکن بعد میں مئی سنہ دو ہزار سات میں ہونے والی ملاقات میں بعض ایسے نئے نکات اٹھائے گئے تھے جس کے بعد دوبارہ سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق مذاکرات کے بعدہندوستانیسرویئر جنرل ایس سُبھا راؤ پاکستان کے سیکرٹری دفاع سید اطہر علی اور دوسرے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان کے دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے ایک بیان کے مطابق پاکستان مذاکرات کی بحالی کے عمل کو اہمیت دیتا ہے اور بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر بامعنیٰ بات چیت کرنے کا خواہاں ہے۔واضح  رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی سنہ دو ہزار سات کے بعد پہلی بار سرکریک تنازع پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت