17 مئی 2011 - 19:30

ایک مغربی اخبار نے پاکستان میں امریکی سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کا خفیہ ٹھکانہ امریکہ کے زیر نظر تھا۔

ابنا: امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے پہلے اس کے کمپاؤنڈ کی نگرانی کے لئے نئے اسٹیلتھ ڈرون طیارے استعمال کئے تھے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیلتھ ڈرونز کے ذریعے سی آئی اے نے کافی عرصے سے اسامہ کے کمپاؤنڈ پر نظر رکھی ہوئی تھی ۔ ان طیاروں نے پاکستان میں نگرانی کے درجنوں آپریشن کئے ۔ یہ طیارے انتہائی بلندی پر پرواز کرتے ہیں اور ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا ۔ ان طیاروں نے اسامہ کی ہلاکت سے کئی ماہ قبل ہائی ریزو لوشن ویڈیو بھی فراہم کی تھی ۔ ان اسٹیلتھ ڈرونزکی مدد سے ہی امریکی صدر باراک اوبامہنے اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ رات کے اندھیرے میں اسامہ کے خلاف ہونے والا آپریشن دیکھاتھا ۔ اخبار کے مطابق اسامہ کی نگرانی کے لئے جاسوسی طیاروں کے ساتھہ مصنوعی سیارے ، جاسوسی آلات اور پاکستان میں سی آئی اے ایجنٹوں کو بھی استعمال کیا جاتا رہا اخبارکے مطابق امریکہ افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستانی علاقہ میں ڈرون حملے کررہا ہے اور امریکی جاسوس طیارے  پہلے دہشت گردوں کے مشخص ٹھکانوں پر حملے کرتے تھے لیکن اب ان کے مقاصد اور سمت و سو میں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169