16 مئی 2011 - 19:30

علاقائی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بحرین میں فوجی مداخلت کرکے بہت بڑی غلطی اور اشتباہ کا ارتکاب کیا ہے بحرین سے سعودی عرب اپنی فوجیں نکالنے پرمجبورہو جائے گا۔

ابنا: علاقائی صورتحال پر منعقد ہونے والی ایک  کانفرنس میں کویت میں ایران کے سابق سفیر علی جنتی کا کہنا تھا عالمی توجہ اس وقت عرب ممالک پر مرکوز ہے جہاں لوگ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور امریکہ نواز ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے جد و جہد اور قربانیاں پیش کررہے ہیں ماہرین کے مطابق عرب ممالک میں رونما ہونے والی صورتحال عوام کے اندرونی جذبات کی غماز ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب عوام کیا چاہتے ہیں اور عوامی مطالبات کو طاقت اور فوج کے ذریعہ دبایا نہیں جاسکتا انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بحرین میں فوجی مداخلت کرکے سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کے اسے سنگين نتائج بھگتنا پڑیں گے مسلمانوں میں سعودی شہزادوں کے بارے میں نفرت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169