16 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر ہونے والے اسرائیلی جرائم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں کل امت اسلامی کے درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔


ابنا: ایرانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کا اپنے وطن واپس جانا ان قانونی حق ہے اور ایران فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھےگا، ایران ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور رہےگا۔ انھوں نےکہا کہ  امت اسلامی میں اسلامی بیداری کے بعد امریکہ اور اسرائیل پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے اور امریکہ اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کے لئے نت نئی سازشیں کررہا ہے لیکن امت اسلامی پہلے سے کہیں زيادہ آگاہ اور ہوشیار ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عرب مسلمانوں نے علاقہ میں امریکی آلہ کار عرب رہنماؤں کو پہچان لیا ہے اور ان ےک خلاف کھڑے ہوگئے ہیں بعض کو عرب عوام نے اقتدار سے الگ کردیا ہے اور بعض عرب  حکمراں ابھی اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں لیکن  بحرین ، سعودی عرب ،یمن اور لیبیا میں عوامی تحریک بھی جاری ہے اور عرب عوام کو  امریکی آلہ کار عرب رہنماؤں پر فتح حاصل ہوگی۔۔
.............
/169