ابنا: قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ندیم بھٹو نے پیش کی۔ قرارداد پیش کرنے سے قبل متحدہ قومی موومنٹ، فکشنل لیگ اور ق لیگ کے ارکان ایوان سے چلے گئے تھے ۔قرار دا د میں کہا گیا ہے کہ ائین پاکستان کے تحت ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا رہ نما منتخب کرے یہ حق جمہوریت کے قیام کے لئے پاکستان کے عوام نے استعمال کیا اور صدر آصف علی زرداری کو خود مختار ریاست کا سربراہ مقرر کیا قرارداد میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ جس میں آصف زرداری کو کو چیئرمین کا عہدیدہ چھوڑنے کا مشورہ دیاگیا ہے پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، یہ ایک مخصوص سوچ ہے جس نے آمروں کو بھی نظریہ ضرورت کے تحت پناہ دی ۔بعد میں قرار داد میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان شامل ہوگئے ، پیپلز پارٹی کے اراکین نے ایوان میں جئے بھٹو اور ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169