ابنا: اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے مارون الراس میں ٹینکوں سے لبنانی مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں چھ افراد شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔صہیونی فوجیوں نے جولان کی مقبوضہ پہاڑی میں بھی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں کم از کم بارہ افراد شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ادھر غزہ پٹی میں بھی غاصب صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔صہیونی فوجیوں کے اس حملے میں دسیوں دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کے روز مذکورہ تینوں علاقوں میں سرزمین فلسطین پر صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے دن " یوم نکبت " کی مناسبت سے صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے۔دریں اثنا غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بھی یوم نکبت کی مناسبت سے صہیونیت مخالف مظاہرے ہوئے جن کے دوران صیہونی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئيں۔ان جھڑپوں میں سو فلسطینی صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169