14 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے ایک اعلی انٹلجنس آفیسر پر ممبئي دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہونے کےالزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

ابنا: یہ مقدمہ کل سے امریکہ کے شہر شیکاگو میں شروع ہوگا۔اس پاکستانی افسر کا نام میجر اقبال بتایا گیا ہے ان پر ممبئي دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ اپریل کے مہینے میں میجر اقبال اور دہشتگرد گروہ لشکر طیبہ کے تین افراد پر امریکہ کےفڈرل اٹارٹی جنرل نے ممبئ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ ممبئی میں دوہزار آٹھ میں پیش آنے والے دہشتگردانہ حملوں میں ایک سو اسی افراد ہلاک اور تین سو کے قریب زحمی ہوئےتھے۔ ان حلموں میں بچنےوالے واحد دہشتگرد کو ممبئی کی ایک عدالت نے پھانسی کی سزا سنائي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169