ابنا: طالبان کو امداد فراہم کرنےکا الزام جن پاکستانی شہریوں پر عائد کیا گیا ہے ان میں سے تین امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہیں اور ایک میامی کی مسجد میں پیش امام ہیں۔امریکی حکام کے مطابقتین پاکستان شہری پاکستان میں ہیں جن میں امام مسجد کی بیٹی اور پوتا بھی شامل ہیں۔طالبان کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان پر قتل ، اغواء اور تشدد میں معاونت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں موجود تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور ان سے تحقیق شروع کردی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169