ابنا: عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں منافقین کے کیمپ کو بند کرنے کا فیصلہ عراقی حکومت نےکیا ہے اور عراق و ایران کے باہمی روابط میں روز افزوں اضافہ اور استحکام پیدا ہورہا ہے۔ زیباری نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی برادری اور یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ اشرف کیمپ میں رہنے والوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں تاکہ عراق میں اشرف کیمپ کو بند کیا جاسکے انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے باہمی روابط میں روز افزوں فروغ ہورہا ہے اور آئندہ یہ روابط مزيد مضبوط اور مستحکم ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169