13 مئی 2011 - 19:30

افغانستان کے جنوبی حصہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے نیٹو کے دو سپاہیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: افغان حکام کے مطابق مذکورہ شخص نے پولیس کی ورری پہن رکھی تھی۔ طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح شخص اُن کے لیے کام کر رہا تھا۔ گذشتہ ماہ ایک افغان ملڑی پائلٹ نےکابل کے ہوائی اڈے پر فائرنگ کر کے آٹھ امریکی فوجیوں اور ایک امریکی ٹھیکیدار کو ہلاک کر دیا تھا. ادھر نیٹو کی افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلاک ہونے والے سپاہی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں واقع نیشنل سول بریج پر ہونے والے تعمیراتی کام کا معائنہ کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق دوسرے سپاہیوں کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔............/169