13 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے فلسطین کی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان اتحاد کو اسلامی مقاومت کی تقویت کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی صرف مقاومت اور طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان اتحاد کو اسلامی مقاومت کی تقویت کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی صرف مقاومت اور طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتحاد کی بھر پور حمایت کرتا ہے کیونکہ اتحاد کا مقاومت میں بہت بڑا نقش ہے انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے باہمی اختلاف سے صہیونیوں کو فائدہ پہنچتا ہے  صالحی نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے درمیان ہر قسم کے اتحاد کی حمایت اور تائید کرتے ہیں اور فلسطینی باہمی اتحاد کے ذریعہ اپنے اصولی اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110