12 مئی 2011 - 19:30

لیبیا میں قذافی کی رہائش گاہ پر نیٹو کے حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگۓ ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے طیاروں نے کل باب العزیزیہ پر بمباری کی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹو نے کونسی عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔ اس حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوۓ ہیں ۔ لیبیا کے حکام نے اس حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم مارے جانے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ یادرہے لیبیا پر نیٹو کے حالیہ چند ماہ کے حملوں کے دوران قذافی کی رہائش گاہ پر نیٹو کا یہ تیسرا حملہ ہے۔اس سے پہلے قذافی کے ایک محل پرحملےمیں قذافی کا چھوٹا بیٹا سیف العرب قذافی اور تین پوتے مارے گئےتھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت