12 مئی 2011 - 19:30

سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے امریکی دعووں کے بارے میں متعدد سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے ایک مبصر اور کالم نگار رام پنیانی نے کہا ہے کہ سب سےبڑا سوال القاعدہ کی موجودگي اور اسے پروان چڑھانےمیں امریکہ کے کردار کےبارےمیں ہے۔ رام پنیانی نے جوانسانی حقوق کےکارکن بھی ہیں لکھاہے کہ امریکہ کے ہاتھوں القاعدہ کے سرغنے اسامہ بن لادن کے مارے جانے کےبعد بہت سے سوالات اٹھ رہےہیں اور القاعدہ کے وجود، دہشتگردی اور اس میں امریکہ کے کردار پر اٹھنے والے سوالات کے ابھی تک جوابات نہیں دیۓ گۓ ہیں۔ انہوں نے لکھاہےکہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبارےمیں شوروغل مچاکر القاعدہ کے بارےمیں بہت سےحقائق کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو امریکہ ہی نے پروان چڑھایا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہےکہ امریکہ کی جانب سے اسامہ بن لادن کی بھرپور مالی اور فوجی حمایت کا ا مریکہ کے پاس کیا جواز ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت