13 مئی 2011 - 19:30

افغان صدر حامد کرزئي نے ہندوستان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کل کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان آئندہ چند برسوں کے دوران افغانستان کی تعمیر نو کے لۓ پانچ سو ملین ڈالر کی امداد کرے گا۔ ہندوستانی وزیر اعظم نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرغنے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جانی چاہۓ کہ کیا پاکستان کو اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ کے بارے میں معلوم تھا یا نہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغان صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے باہمی ملاقات میں اقتصادی تعاون میں توسیع ، دہشتگردوں سے مقابلے اور افغانستان میں قیام امن جیسے موضوعات پر آپس میں تبادلۂ خیالات کیا۔
ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ دوروزہ دورے پر آج کابل پہنچےہيں۔
من موہن سنگھ اپنے دورہ کابل میں علاقائي ترقی اور انسداد دہشتگردی نیز افغانستان کے لئے ہندوستان کی مدد جیسے مسائل پر افغان حکام سے بات چیت کریں گے۔ ہندوستانی وزیراعظم کے وفد میں قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن ، خارجہ سیکریٹری نروپما راو اور دیگر سینئر افسر شامل ہیں ۔ من موہن سنگھ کے پروگرام میں آج صدر حامد کرزئي سے ملاقات کرنا اور کل پارلیمنٹ سے خطاب کرنا شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت