12 مئی 2011 - 19:30

چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں آج فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ٹریننگ سینٹر پر دو خودکش حملوں میں اسی افراد شہید اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ابنا: پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں ایف سی ٹریننگ سینٹر شبقدر کو نشانہ بنایا گیا۔ایف سی کے آٹھ سو سترہ جوان پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد دس روز کی چھٹیوں پر گھروں کو جانے کے لئے ٹریننگ سینٹر سے نکل رہے تھے کہ گیٹ کے باہر ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ان کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ واقعہ کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہی تھے کہ ایک اور دھماکا ہوا۔ دوسرا دھماکہ پیدل آنے والے خود کش حملہ آور نے کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں دھماکے خودکش تھے جن میں مجموعی طور پر16 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکوں میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔دھماکے میں زخمی ہونے افراد کو سول ہیڈ کوارٹر اسپتال شبقدر پہنچایا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری نے شبقدر بازار کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا۔ (شواہد کس چیز کے؟)عینی شاہدین کے مطابق ایک کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا ، دھماکے بعد افرتفری پھیل گئی اور دور دورتک زخمی اور لاشیں موجود تھیں۔کالعدم تحریک طا لبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو ٹیلی فون کر کے ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ (اب یہ شواہد کس چیز کے؟) شعر سنئے:

گنه کرد به بلخ آهنگریبه شوشتر زدند گردن مسگری

(گناہ کیا بلخ میں ایک لوہار نے ٭٭٭ شوشتر میں سر قلم کیا گیا ایک مِسگَر (Coppersmith) کا)

/|

چارسدہ میں دھماکوں کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ  چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں دھماکے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن اعجاز احمد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور شہر میں 1800 پولیس اہلکاروں کو مختلف ناکہ بندیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم شخصیات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اور سیکیورٹی اہلکاروں کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق شب قدر میں ہو نے والے خودکش حملے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہر حملے سے یہ آسان سبق حاصل کرنا مشکل ہے کہ دشمن تاک میں بیٹھا ہے اس کا مورچہ تباہ کرو ورنہ وہ رحم نہیں کرنے والا نہیں ہے۔ اور یہ کہ محب الوطنوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور وطن دشمنوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے؟ کیا ہم اتنے کند ذہن ہیں کہ یہ آسان سبق استاد (یعنی زمانے) کے اتنے دباؤ کے باوجود اور اتنے نمبر کٹنے کے باوجود ہمیں سمجھ میں نہیں آرہا؟

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت