اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران کی نماز جمعہ گذشتہ ہفتوں کی طرح تہران یونیورسٹی کے احاطے اور آیت اللہ شیخ احمد جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی۔ آیت اللہ جنتی نے خطبہ دوئم میں نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن نے ولایت فقیہ سے طمانچہ کھایا ہے اور وہ ولایت فقیہ سے ہی خوفزدہ ہے۔ آیت اللہ جنتی نی تمباکو کمپنی کے حوالے سے ایران پر تسلط کی برطانوی سازش کو ناکام بنانے میں، تمباکو کے استعمال کی حرمت پر مبنی آیت اللہ العظمی سید حسن شیرازی رحمة اللہ علیہ کے تاریخی فتوی کے کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ فتوی بہت تیزی سے پورے ملک میں پھیل گیا اور ناصرالدین شاہ کے محل نشینون تک بھی پہنچا چنانچہ ناصرالدین شاہ کی زوجہ نی بھی حقہ توڑ دیا جس سے ولایت فقیہ کی اہمیت کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔انھوں نے کہا: اسلامی نظام کے مختلف ادارے اپنے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور ولایت فقیہ کے رتبے پر فائز شخصیت ایسی شخصیت ہے جس پر ہوائے نفس کی حکمرانی کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور وہ اللہ کے احکام کے مطیع اور منتظم ومدبر اور شجاع ہیں۔انھوں نے کہا: ولایت فقیہ جہاں بھی کسی مصلحت کو تباہ ہوتا ہوا دیکھ لے اسی وقت اقدام کرکے سد باب کرتی ہے۔تہران کے خطیب جمعہ نے سوال اٹھایا: کس کو ولایت فقیہ کی تعریف و تفسیر کرنے کا حق ہے؟ اور کہا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ گویا وہ ولایت فقیہ کو قبول نہیں کرتے اور بعض دوسرے ولایت فقیہ کی تفسیر اپنے پلید سیاسی اہداف و مقاصد کے حق میں، کرتے ہیں جبکہ ولایت فقیہ کلامی، اعتقادی اور فقہی پہلوؤں پر مشتمل ہے اور اس کی تعریف و تفسیر کی ذمہ داری صرف علماء اور اسلام شناس دانشوروں پر عائد ہوتی ہے۔آیت اللہ جنتی نے کہا: 32 سالہ تجربے سے ثابت ہوچکا ہے کہ ولایت فقیہ ہی حلّالِ مشکلات ہے اور تمام مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ولی فقیہ جہاں بھی دیکھتی ہیں کہ کام درست ہورہا ہے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جہاں مفاد و مصلحت کی خلاف ورزی دیکھتے ہیں فوری طور پر میدان میں اترتے ہیں، پہلے مرحلے میں یادآوری کراتے ہیں اور اگر یادآوری مؤثر واقع نہ ہو تو اپنے ولائی اختیارات استعمال کرتے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ تمام بحرانوں میں ولایت فقیہ کی حکمت عملی مؤثر اور کارساز ہے۔اسلامی جمہوری آئین کی گارڈین کونسل کے سیکریٹری نے کہا: اسلامی جمہوری نظام میں کوئی بھی بند گلی وجود نہیں رکھتی اور قانونِ اساسی ـ اسلامی جمہوری آئین ـ اور شریعت محمدیہ (ص) نے تمام مسائل واضح کردیئےی ہیں اور ولی فقیہ بھی شریعت محمدیہ (ص) اور آئین کے تابع ہیں۔ آیت اللہ جنتی نے تہران کی بین الاقوامی نمائش کتب میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوری نظام میں کتاب اور تعلیمی و ثقافتی موضوعات کی اہمیت اتنی ہے کہ مملکت کی اعلی ترین شخصیت بھی اپنے قیمتی وقت میں سی کئی گھنٹے نمائش کتب میں جاکر گذارتی ہے۔انھوں نے کہا: اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نمائش کتب دیکھ چکے ہیں اور امید ہے کہ تألیفات و تصانیف بھی انسان ساز ہوں اور مسلمین کے درمیان اتحاد کو تقویت پہنچائے اور اخلاقی اور دینی اقدار کے مطابق ہوں۔
خطیب جمعہ تہران نے ایک بار پھر آل سعود اور آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرین کے نہتے عوام کے قتل عام کی مذمت کی اور کہا: آل سعود حکومت ملت بحرین کے قتل عام میں آل خلیفہ کی مالی سیاسی اور فوجی مدد کررہی ہے۔
آیت اللہ جنتی نے ملت ایران کےخلاف دشمنیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران کےخلاف پابندیاں تمام شعبوں میں ایران کی ترقی کا سبب بنی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110