11 مئی 2011 - 19:30

ایک امریکی استاد نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں عربوں کی توہین اور استہزاء کرتے ہوئے عربی دستار اور چفیہ کتے کو پہنا کر عربی تشخص کی توہین کی ۔

ابنا: امریکی  یونیورسٹی اوہایوکے ایک  استاد جوزف ولیمز نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں حیوانات پر ماحولیات کے اثرات پر مبنی ایک کانفرنس میں عربوں کی توہین اور استہزاء کرتے ہوئے کتے کو عربی چفیہ (دستار) پہنا دیا۔ امریکی استاد نے ایک تصویر میں امریکہ کی آب و ہوا میں ایک کتے کو دکھایا اور پھر اسی کتے کو عربی دستار اورچفیہ پہنا کر تصویر میں پیش کیا ، جس کی وجہ سے اجلاس میں موجود عربوں کو شدید غصہ آگیا اور حاضرین نے امریکی استاد کے اس اقدام پر شدید اعتراض کیا یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر طائف کی یونیورسٹی میں پیش آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169