ابنا: یمن میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 19 مظاہریں ہلاک اور 226 زخمی ہو گئے دارالحکومت صنعا میں سکیورٹی فورسز کی رات گئے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 226 زخمی ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہریں دارالحکومت صنعا کے یونی ورسٹی سکوائر سے حکومتی ہیڈ کواٹر کی جانب احتجاجی مارچ کر رہے تھے اسی دوران سیکورٹی فورسز اور سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کر دی ۔زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہے تعز اور دیگر شہروں میں بھی 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
11 مئی 2011 - 19:30
News ID: 241172
یمن کے ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے سکیورٹی دستوں کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 19 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔