ابنا: رہنماوں کی پریس کانفرنس کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے اور امن کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگاحکومت سانحہ ہزارہ ٹاون میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ کی فوری ادائیگی یقینی بنائے اتوار کو مجلس وحدت المسلمین کے صدر سید ہاشم موسوی ،علامہ جمعہ اسدی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا، کہ دہشتگرد پاکستان میں فرقہ وارانہ مفادات پھیلانا چاہتے ہیں مگر علماء کرام کی دور اندیشی کی بدولت دشمن کی سازشیں کامیاب نہیں ہورہی اور نہ ہی کبھی کامیاب ہونے دی جائے گی ہزارہ قبرستان کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ کئی سال سے ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے ہماری بات چیت ہوئی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانب سے علاقے میں پولیس چوکی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیں. اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جس جگہ ہزارہ ٹاون کا سانحہ پیش آیا وہا ں قریب ہی پولیس چوکی ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہ کرنا شکوک اور سوالات کو جنم دیتا ہے صوبائی حکومت اس کی تحقیقات کرائے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز