ابنا: موسی نے کہا کہ مصر میں قبائلی اختلافات کی ذمہ داری سابق صدر حسنی مبارک پر عائد ہوتی ہے جس نے ملک میں منفی سوچ کو فروغ دیا۔ عمرو موسی نے ایران اور مصر کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عربوں کا دشمن نہیں ہے بلکہ ہمدرد دوست ہے اور مصر اپنے تعلقات کوایران سمیت تمام ممالک کے ساتھ فروغ دینا چاہتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
9 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240850
عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے ایران اور مصر کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر تمام ممالک منجملہ ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور ایران عربوں کا دشمن نہیں بلکہ ہمدرد دوست ہے۔