9 مئی 2011 - 19:30

جمعیتِ یاوران انقلاب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بحرینی عوام سے بحری یکجہتی کا پہلا کاروان ہفتہ 14 مئی کو تہران سے بحرین کے لئی روانہ ہورہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعیتِ یاوران انقلاب اسلامی کے سیکریٹری جنرل "مہدی اقراریان" نے کہا کہ ہفتے کے روز کاروان کی روانگی سے قبل تہران کے "اسوہ ہال" میں سول اور فوجی حکام نیز اراکین پارلیمان کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد ہوگی۔انھوں نے کہا: تہران سے روانہ ہوتے ہوئے بحرینی عوام سے یکجہتی کا کاروان انقلاب اسلامی کے رہبر کبیر اور اسلامی جمہوریہ کے بانی حضرت امام خمینی رحمةاللہ علیہ کے حرم مطہر پر حاضری دے گا اور پھر قم میں حضرت آیت اللہ العظمی شیخ حسین نوری ہمدانی سے ملاقات کرے گا اور پروگرام کے مطابق اتوار کے روز یہ کاروان ساحلی شہر بوشہر میں ہوگا۔ اقراریان نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں صرف ایک بحری جہاز بحرین کی طرف روانہ ہورہا ہے جو  بحرینی عوام کی نام ایرانی عوام کے خطوط و مراسلات کا حامل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ کاروان تین بسوں پر مشتمل ہوگا جن میں ایک بس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے ہونگے اور بیچ راستے بھی مفکرین اور دانشوروں کے کاروان میں شامل ہونے کا امکان رکھا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

پلیز