7 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات نے کہا: بن لادن کی ہلاکت کا دعوی رائے عامہ کی توجہ خطے میں اسلامی بیداری کی لہر سے ہٹانا ہے؛ ہمارے پاس ایسی ناقابل انکار و تردید اور موثق دستاویزات موجود ہیں کہ اسامہ بن لادن عرصہ دراز سے قید حیات میں نہیں تھے اور بیماری کی وجہ سے چل بسے تھے اور اب امریکہ رائے عامہ کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے انہیں ہلاک کرنے کے دعوے کررہا ہے۔

اشارہ: کہا جاتا تھا کہ عالمی ابلاغی اداروں پر صہیونیوں کا قبضہ ہے لیکن بہت سے قارئین و صارفین کو شاید اس بات پر یقین نہ تھا لیکن جب سے اسامہ بن لادن کی کی ہلاکت کی جھوٹی خبر شائع کرکے امریکی صدر اوباما نے پاکستان کے خوش آب و ہوا علاقے ایبٹ آباد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے ہر روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے اہم اخبارات، ٹی وی اور ریڈیو چینلوں اور نیوز ویب سائٹوں پر اسامہ کے بارے میں متعدد رپورٹیں نظر آرہی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بات بالکل درست ہے اور صہیونیوں نے واقعی تمام ذرائع پر قبضہ کرلیا ہے اور وہ علاقے میں دنیا کی توجہات ہٹانے کے لئے مرے ہوئے اسامہ کو قتل کرنے کی جھوٹی خبر کو اسلامی بیداری کی عظیم لہروں پر حاوی کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی دنیا میں ریگی جیسے کئی بدنام زمانہ دہشت گرد واقعی گرفتار اور ہلاک کئے جاچکے ہیں مگر ان سے متعلق رپورٹوں کو کبھی بھی دنیا کے دماغ پر سوار کرنے کی کوششیں نہیں ہوئیں۔ یہاں ہم آپ کی خدمت میں اسامہ کی ہلاکت کی جھوٹی خبر کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات (Intelligence Ministry) کا موقف آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں:اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات جناب حجت الاسلام و المسلمیں حیدر مصلحی نے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اسامہ کی ہلاکت کے امریکی دعوے پر روشنی ڈالی اور ان کی لاش کو خفیہ رکھنے یا دریابرد کرانے کے دعوؤں کے سلسلے میں اٹھنے والے سوالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکیوں نے محسوس کیا ہے کہ بن لادن کی ہلاکت کا دعوی کرکے وہ اسلامی دنیا میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی لہر کا راستہ روک سکتے ہیں اور ابلاغی آمریت و استبداد کے ذریعے علاقے کی فضا کو بدل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا: بن لادن کی ہلاکت کے افسانے کا بڑا حصہ امریکہ کے اندرونی مصرف کے لئے تھا اور اس کا تعلق آنے والے امریکی صدارتی انتخابات سے تھا تا کہ امریکہ میں معاشی بدحالی اور مالی بحران پر پردہ ڈالا جاسکے اور لوگوں کے دلوں سے اوباما کی ناقص معاشی کارکردگی کو لوگوں کے ذہنوں سے خارج کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا: بن لادن مدتوں قبل بیماری کی وجہ سے چل بسے ہیں اور ہمارے پاس موجودہ با وثوق، ناقابل انکار و تردید دستاویزات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بن لادن ان خبروں کی اشاعت سے مدتوں قبل انتقال کرگئے تھے۔ انھوں نے کہا: ہم نے دہشت گرد ریگی ٹولے کے سرغنے عبدالمالک ریگی کو گرفتار کیا تو اس کو ٹیلی ویژن اسکرین پر دنیا والوں کو دکھایا اور ہم امریکیوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے بن لادن کی لاش کیوں نہیں دکھائی۔ انھوں نے کہا: ہم نے ملک کے مغربی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد ٹولوں کا قلع قمع کردیا ہے اور مشرقی سرحدوں پر بھی صورت حال مکمل طور پر سرکاری اداروں کے قابو میں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

پلیز