7 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امارات کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں بحرینی عوام کے مطالبات کا منطقی اور پر امن جواب دینے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر ملکی افواج کی مداخلت سے بحرین کا موضوع مزید پیچیدہ ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام پربحرینی حکومت کے دباؤ اور تشدد سے اس مسئلہ کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملےگی امارات کے وزير اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایران اور امارات کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ قطر اور عمان کے دورے کے بعد انجام پذیر ہوا ہے  ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں امارات کے اعلی حکام کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169