ابنا: پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن قبرستان کے پاس پیش آنیوالے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ اوبروری تھانہ کی مدعیت میں دفعہ302اورانسداددہشت گردی ایکٹ 7اے ٹی اے کے تحت درج کرلیاگیاہے ۔پولیس کے ایک سینئراہلکارنے بتایاکہ واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ہزارہ ٹاؤن میں فائرنگ و راکٹ حملے میں آٹھ افراد شہید اور 15زخمی ہوگئے تھے۔ دریں اثناء کوئٹہ،ہزارہ ٹاوٴن میں فائرنگ اور راکٹ حملے کے خلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی گزشتہ روز فائرنگ اور راکٹ حملے میں آٹھ افرادکی شہادت کے واقعے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران لیاقت بازار، پرنس روڈ، عبدالستار روڈ، قندہاری بازار، طوغی روڈ، علمدارروڈ، مری آباد، فقیرمحمدروڈ، پٹیل باغ ، جناح روڈ اور اس سے ملحقہ تمام اہم کاروباری مراکز بند رہے۔ شٹرڈاون کی حمایت مرکزی انجمن تاجران بلوچستان اور دیگر جماعتوں نے کی تھی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی نے سیاسی‘ جمہوری قوتوں شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ہڑتال کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔شہرکے نواحی علاقے ہزارہ ٹاون میں جمعہ کی صبح نامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ اورراکٹ حملے میں آٹھ افراد کی شہادت کے واقعے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اورہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی نے شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی تھی۔ .......
/110