ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ امریکہ دوسروں کو مورد الزام نہ ٹہرائے۔ اس بیان میں شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا گيا ہےکہ شام کی حکومت اور قوم نے گذشتہ ساٹھ برسوں کےدوران اپنی استقامت سے عرب قوم کی عزت و وقار کو زندہ کرنے نیز فلسطین و لبنان کی قوموں کے حقوق کادفاع کرنے میں ممتاز کردار ادا کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ اسی استقامت نے شام کو صہیونی ریاست کے خلاف متحد ہوکر کردار ادا کرنے کی توانائي بخشی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےبیان میں آیا ہے کہ امریکہ اور صہیونزم کی سازشوں کے مقابل کہ جن کا مقصد صرف اور صرف ملت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے شام کی حکومت اور ملت کی آگہی ، محاذ مزاحمت میں اس ملک کی شمولیت اور اسکی ارضی سالمیت اس بات کا سبب بنے گي کہ شام کی حکومت و ملت نے جو اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے وہ کامیاب ہواور شام کو مزید استحکام حاصل ہو۔اس بیان میں شام کی حکومت کے اصلاحی پروگرام کی حمایت کی گئي ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہےکہ شام کی قیادت کے اصلاحی پروگرام کے زیرسایہ جو اس ملک کی ملت کےعزم و ہمت کی بنیاد پر مشتمل ہے اسلامی اور عرب قوموں کے درمیان پہلے سے زیادہ شام کے تاریخی کا شاہد رہے گا۔ اس بیان میں آیا ہےکہ ایران اور شام کے درمیاں بتیس سالہ قدیمی مستحکم تعلقات تہران اور دمشق کے سیاسی عزائم سے بڑھ کر دونوں ملکوں کی مسلمان اوربرادر قوموں کی قربت اور مشترکہ اھداف ومقاصد کانتیجہ ہیں اور ان تعلقات کے سہارے دونون قومیں غاصب صہیونی ریاست کے مقابل ڈٹی ہوئي ہیں جس کا سب سےبڑا حمای امریکہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
5 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240262
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی حکام کو نصیحت کی ہے کہ علاقے کے حالات کاصحیح ادراک کرکے صہیونی ریاست اور غیر جمہوری اتحادیوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیں اور اپنی تاریخی غلطیوں کا اعادہ نہ کریں۔