ابنا: ایران کی وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ شانا کی رپورٹ کے مطابق ناجی سعدونی نے اس سلسلے میں کہا کہ مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیش گیس فیلڈ میں گیس کے ذخائر ابتدائی اندازوں کی نسبت دوگنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گیس فیلڈ میں فروری دو ہزار دس میں پہلے کنویں کی کھدائي کا کام شروع کیا گيا اور عنقریب پہلے فیز میں مزید کنویں کھودیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیش سے عمان تک سمندر کے اندر دو سو کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائي جائے گی جس سے اس علاقے کے ممالک کو گيس کی برآمد ممکن ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
5 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240248
ایران کی آئل انجینئرنگ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر ناجی سعدونی نے کہا ہے کہ ایران کے جزیرۂ کیش کی گیس فیلڈ میں ستر ہزار ٹریلین مکعب فٹ سے زائد ٹی سی ایف گیس کے ذخائر موجود ہیں۔