ابنا: پاکستان کےوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں نشانہ بننے والے ہائی ویلیوٹارگٹ تھے، وہ اور ان کے ساتھی بینظیر بھٹو کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہاکہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحد رہیں اور1965جیسا ولولہ پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ آئی ایس آئی ، فوج اور پولیس مستعد ہیں ہمیں پتہ ہے کی ملک کی حفاظت کیسے کرنا ہے. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
4 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240063
پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہلاک ہونے والےسربراہ اسامہ بن لادن بے نظیر بھٹو کے قتل میں بھی ملوث تھے۔