3 مئی 2011 - 19:30

ایران اور ترکی کے بجلی کے وزراء نے انرجی کا جدید نقشہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ابنا: ترکی کی خبررساں ایجنسی آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انقرہ میں ایران کے بجلی کے وزیر مجید نامجو اور ترکی کے وزیر انرجی ٹانر بیلدر نے ایک پریس کانفرنس میں انرجی کا جدید نقشہ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے جدید نقشہ میں سرمایہ کاری دونوں  ممالک کے مفاد میں ہے ترکی کے وزیر نے کہا کہ ترکی اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران ، عراق ، روس، آذربائیجان اور ترکمنستان انرجی فراہم کرنے والے ممالک ہیں اور یہ ممالک ہماری انرجی کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ اس کانفرنس میں ایران کے وزیرمجید نامجو نے بھی  نے بھی ایران اور ترکی کے درمیان انرجی کےجدید نقشہ کی راہیں ہموار کرنے کے لئے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نامجو نے کہا کہ ایران اور ترکی نے بجلی اور شمسی توانائی سے بجلی پلانٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169