3 مئی 2011 - 19:30

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن کے جنازے کی تصویریں آخرکار دکھائی جائیں گی لیکن ابھی اس بارے میں وہائٹ ہاؤس نےکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ابنا: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نےسی این این کے ساتھ گفتگو میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن کے جنازے کی تصویریں آخرکار دکھائی جائیں گی لیکن ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔۔ اس نے کہا کہ بن لادن کے جنازے کی تصویریں اس وقت امریکہ کے پاس موجود ہیں  لیکن وہائٹ ہاؤس نے ابھی ان تصویروں کو شائع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ادھر وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ یہ تصویریں بیشک وحشتناک ہیں اور بن لادن کے جنازے کی تصاویر دکھانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا بعض ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں نے القاعدہ کےرہنما کے سر میں دو گولیاں مار کر اسے ہلاک کیا ہے جس کی وجہ سے بن لادن کے سر کا ایک حصہ متلاشی ہوگیا ہے امریکیوں نے بن لادن کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو دریا میں پھینک دیا ہے جس کے بعد بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں بعض ذرائع نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے ادھر امریکہ نے اسامہ کی ہلاکت کو امریکی خفیہ ادارے کی بہت ـڑی کامیابی قراردیا ہے۔ اوبامہ کی ہلاکت کے طریقہ کار کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بھی ابہام پیدا ہوگیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169