ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نئے ہجری شمسی سال 1390 میں پہلے غیر ملکی دورے پر ترکی روانہ ہونگے۔
صدر احمدی نژاد کمتر ترقی یافتہ ممالک کےاجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہونگے یہ اجلاس 9 مئی سے 13 مئی تک ترکی میں منعقد ہوگا۔
صدر احمدی نژاد اس سفر میں ترکی کے صدر و وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169