ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں امریکی لشکر کشی کا بہانہ ختم ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ ایک فرد کی ہلاکت کے لئے اتنی بڑی لشکر کشی کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور ایران نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل میں بالخصوص صہیونی حکومت کی منظم دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
1 مئی 2011 - 19:30
News ID: 239557
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں امریکی لشکر کشی کا بہانہ ختم ہوگیا ہے اور اس اقدام سے ظاہر ہوگیا ہے کہ ایک فرد کی ہلاکت کے لئے اتنی بڑی لشکر کشی کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔