ابنا: ہاوانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں امریکہ کو حقوق انسانی کا سب سے بڑا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا پر امریکہ اور نیٹو کے حملے حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ حملے لیبیا کے عوام کو بچانے کے لئے نہیں بلکہ لیبیا کے تیل کے کنوؤں پر قبضہ جمانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ابو غریب جیل اور گوانتانامو میں قیدیوں کو بھیانک اور ہولناک شکنجوں اور دردناک اذیتیں پہنچانے کے بارے میں عالمی برادری کو کوغي وضاحت پیش نہیں کی ہے رایمن مہمانپرست نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے نامہ نگار کے شام کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام کے بارے میں کیوں نگرانی کا اظہار کررہا ہے یمن اور بحرین کے بارے میں کیوں خاموش ہے اور مغربی ذرائع ابلاغ بحرین کے بھیانک اور ہولناک واقعات کو اپنے اخباروں کیوں غائب کررہے ہیں جہاں اب تک 25 مسجدیں شہید اور 500 سے زائد افراد قید کئے جاچکے ہیں جن میں 80 خواتین بھی شامل ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ نے آخری دم تک مصر اور تیونس کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کی لیکن ان کو بچانے میں ناکام ہوگیا مہمانپرست نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کس بنا پر دوسرے ممالک میں آشکارا فوجی مداخلت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے اور لیبیا پر امریکی اور نیٹو کے حملوں پر ہمیں شکوک و شبہات ہیں کیونکہ یہ حملے لیبیا کے عوام کو بجانے کے ے نہیں بلکہ تیل کے تحفظ کے لئے کئے جارہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔169
30 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 239392
ہاوانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو حقوق انسانی کا سب سے بڑا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا پر امریکہ اور نیٹو کے حملے حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ حملے لیبیا کے عوام کو بچانے کے لئے نہیں بلکہ لیبیا کے تیل کے کنوؤں پر قبضہ جمانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔