ابنا: پاکستان اور ہندوستان کے سیکریٹریز تجارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دوسرے دن کی بات چیت ملک کے تفریحی اور پرفضا مقام بھوربن میں ہوئی ۔پاک ہند سیکریٹریز تجارت کے مذاکرات کے پہلے دن، نجی شعبے کو سہولیات دینے اور بنکوں کی شاخیں کھولنے سمیت فروغ تجارت کے مختلف پہلووٰں پر تفصیلی بات کی گئی تھی ، دونوں ممالک نے سمندر سمیت تما م راستوں سے تجارت بڑھانے کی تجاویز اور تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاکستانی حکام نے پہلے دن کے مذاکرات سے مثبت توقعات کا اظہار کیا تھا ، دو روزہ پاک ہند تجارتی مذاکرات کے نتائج کا اعلان آج شام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مشترکہاعلامیہ میں کیا جائے گا۔
------------
169