ابنا: کہامریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے واشنگٹن میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔امریکی وزیردفاع نے کہا کہ جولائی میں افغانستان سے فوجیوں کی واپسی شروع ہورہی ہے تاہم اب تک اس بات کافیصلہ نہیں ہواہے کہ ابتدائی طور پرکتنے فوجی واپس بلائے جائیں گے۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی واتحادی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں سفارشات موصول نہیں ہوئی ہیں۔بعض ذرائع کے مطابق امریکہ افغانستان اور عراق میں مستقل طور پر اپنے فوجی رکھنے کے لئے افغان اور عراقی حکومتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ عراقی حکومت نے امریکہ کے اس دباؤ کو بالکل مسترد کردیا ہے افغان حکومت نے بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
26 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238762
امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔