25 اپریل 2011 - 19:30

سبی( نامہ نگار) سبی کے قریب نامعلوم افراد نے پشاور سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ابنا:  جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد جل کر ہلاک جبکہ اور15 زخمی ہوگئے ہلاک وزخمیوں میں زیادہ ترعورتیں و بچے شامل ہیں تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ رات ایک بجے کے قریب سبی بائی پاس پر ایک ہوٹل پر رکی جہاں کچھ مسافرکھانا کھانے کیلئے اترگئے جبکہ خواتین و بچوں سمیت کچھ مسافرکوچ میں سوئے ہوئے تھے عینی شاہدین کے مطابق اس دوران دوموٹرسائیکل پر سوار نامعلو م افراد وہاں آئے اور کوچ میں گھس کر پٹرول چھڑ کا اور اسے آگ لگاکرفرار ہوگئے آگ نے آناً فاناً کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چاربچوں سمیت 12 افرادآگ میں جھلس کر ہلاک اور15 سے زائد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اورفائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کوچ سے 12 جھلسی ہوئی لاشوں اور15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے حادثے کی خبر سنتے ہی سبی سول ہسپتال میں ا یمرجنسی نافذ کردی گئی اورڈاکٹروں کو گھروں سے بلالیاگیا ڈی سی سبی نصیر احمد ناصرنے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان دوموٹرسائیکلوں پر آئے اور کوچ کو نذرآتش کرنے کے بعدفرار ہوگئے جھلسے ہوئے افراد میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔