ابنا: عرب ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مصراتہ کے رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔بارہ گھنٹوں کے دوران راکٹ حملوں میں تیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع شہر تعزTaiz میں سیکڑوں افراد نے صدر علی عبداللہ کے خلاف مظاہرہ کیا،ان کامطالبہ ہے کہ جلد از جلد اقتدار سے دستبردار ہوجائیں،مظاہرین نے خلیج تعاون کونسل کے اس فارمولے کے خلاف بھی نعرے لگائے جس کے تحت صدر علی عبداللہ ایک ماہ کے اندر اقتدار نائب صدر کے حوالے کردیں گے۔سیکیورٹی فورسز نے گورنر آفس کی طرف جانے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ........
/110