24 اپریل 2011 - 19:30

وکی لیکس نے گوانتانامو بے کے قیدیوں سے تفتیش کی تفصیلات جاری کردی ہیں اورانکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت یا گرفتاری پرمغرب پر جوہری حملوں کی دھمکی دی تھی۔

ابنا: وکی لیکس کے مطابق گوانتانامو جیل میں قید سات سو سے زائد افرادسے تفتیش کی گئی۔

ایک سینئر القاعدہ رہنما نے دوران تفتیش دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گرد گروپ نے یورپ میں ایک نیوکلیئربم چھپا رکھا ہے اور اگر اسامہ بن لادن کو کبھی پکڑا گیا یا قتل کیا گیا تو مغرب پر جوہری حملہ کردیا جائے گا

۔امریکی حکام پہلے ہی کئی مرتبہ انکشاف کرچکے ہیں کہ شیخ محمد نے تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ القاعدہ کے پاس جوہری مواد موجود ہے اور وہ ایٹمی حملہ کرے گی۔

وکی لیکس کے مطابق سات سو اسی قیدیوں میں سے ڈیڑھ سو پاکستانی اور افغان باشندے بے گناہ ثابت ہوئے جو القاعدہ رہنماؤں کے ڈرائیور یا شیف کی نوکری کررہے تھے۔ انھیں رہا کردیا گیا تاہم انھیں کہاں منتقل کیا گیا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110