24 اپریل 2011 - 19:30

مصر کے سرکاری وکیل نے مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کی جسمانی حالت بہتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل کے اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

ابنا: اس نے کہا کہ ماہر ڈاکٹروں نے حسنی مبارک کی جسمانی حالت کو بہتر قراردیا ہے اور وزیر داخلہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل کے اسپتال میں منتقل کرے واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 15 دن کے لئےحراست میں لیا گیا ہے اور حراست کی مدت میں مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔