اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق آل سعود سمیت خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کے حکمران خاندانوں کے گماشتوں کی مداخلت سے لے کر اب تک کئی بار گرفتار کئے گئے ہیں اور انہیں ہر بار شدید ترین دباؤ اور ذہنی نیز جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ان کی شخصیت ایسی ہے کہ آل خلیفه حکمران انہیں زیادہ دیر تک قید و بند میں رکھنے سے قاصر ہیںاور ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے شدید دباؤ کے نتیجے میں انہیں رہا کیا جاتا ہے۔ آل سعود کے حمایت یافتہ آل خلیفه کے بیرونی کرائے کے گماشتوں نے اب تک دوبار ان کے گھر پر بھی حملہ کیا ہے اور انہیں گرفتار کرکے زد و کوب بھی کیا ہے۔ تاہم نبیل رجب کا کہنا ہے کہ وہ آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھاتے رہیں گے اور اپنا کام کسی صورت میں بھی ترک نہیں کریں گے۔نبیل رجب نے کہا ہے کہ سینکڑوں بحرینی انقلابی آل خلیفہ کے اذیتکدوں میں پابند سلاسل ہیں جن کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انهوں نے کہا کہ آٹھ سو افراد اس وقت جیلوں میں ہيں۔ یادرہے کہ بے شمار افراد اس وقت لاپتہ ہیں اور کئی افراد کو سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔25 مساجد اور 40 سے زائد حسینیات، صحابی رسول حضرت صوحان بن صعصعہ (رض) کے مزار سمیت کئی اولیاءاللہ کے مزارات سعودیوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔